وزیراعظم کا اداکار فردوس جمال کے بیٹے سے رابطہ 

Dec 20, 2022 | 19:16 PM

ایک نیوز نیوز : وزیراعظم شہبازشریف نے اداکار فردوس جمال کے بیٹے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور فردوس جمال کی طبیعت کے حوالےسے آگاہی لی ۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم شہبازشریف نےفردوس جمال کے بیٹے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فردوس جمال کا بہتر سے بہتر علاج ہوگا ،علاج حکومت کی ذمہ داری ہے،فردوس جمال ہماری قوم کا اثاثہ ہے ، فن کی دنیا میں ان کی بڑی خدمات ہے اس مشکل میں حکومت انہیں اکیلا نہیں چھوڑی گی، فردوس جمال کے علاج کی تمام ذمہ داری حکومت برداشت کرے گی،پوری کوشش کی جائے گی کہ فردوس جمال کا بہتر سے بہتر علاج ہو۔واضح رہے کہ اداکار فردوس جمال کو کافی عرصے سے معدے کی تکلیف لاحق تھی،چند روز قبل ڈاکٹرز نے ان میں معدے کے کینسر کی تشخیص کی ہے۔

مزیدخبریں