ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عارف بھنڈر قتل کیس میں 17 سال بعد صلح 

Dec 20, 2022 | 19:04 PM

ایک نیوز نیوز:دونوں خاندانوں نے سعودی عرب میں صلح کی،عارف بھنڈر کو 2005 میں گنگا رام کے قریب قتل کیا گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق  ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عارف بھنڈر قتل کیس میں 17 سال بعد صلح ہو گئی،دونوں خاندانوں نے سعودی عرب میں صلح کی،عارف بھنڈر کو 2005 میں گنگا رام کے قریب قتل کیا گیا تھا ۔عارف بھنڈر قتل کے بعد بھنڈر خاندان اور کھوکھر خاندان میں دشمنی کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا ۔پولیس کاکہنا ہے کہ دیرینہ دشمنی میں ابتک 25 افراد دونوں خاندانوں کے قتل ہو چکے تھے۔سابق ایس ایس پی سی آئی اے عمر ورک نے صلح میں قلیدی کردار ادا کیا ۔سابق ایس ایس پی عمرورک کاکہنا ہے کہ صلح اللہ کے پسندیدہ کاموں میں سے ہے۔دونوں خاندانوں کی خواتین اور بزرگوں سمیت بچے بھی اس دشمنی کا شکار ہوئے۔

مزیدخبریں