سعودی عرب میں طالبات کے عبایا پہننے پر پابندی 

Dec 20, 2022 | 18:45 PM

ایک نیوز نیوز :سعودی حکومت نے امتحانی مراکز میں طالبات کے عبایاپہننے پر پابندی عائد کردی ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویلیوایشن کمیشن نے کمرہ امتحان میں عبایا پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبات کو امتحان کے دوران عبایا پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔طالبات کو امتحانی ہالز کے اندر اسکول یونیفارم کی پابندی کرنی ہوگی ، یونیفارمز عوامی شائستگی کی پابندی اور مؤثر ضابطوں پر تعمیل کرتے ہوئے بنائے جائیں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے حال ہی میں غیر ملکی طلباء کے لئے قوانین میں  نرمی کی تھی، جس میں طویل اور مختصر مدت کے تعلیمی ویزے متعارف کرائے گئے تھے۔تعلیمی ویزے اعلیٰ تعلیم کے لیے مرد اور خواتین طلباء، محققین اور ماہرین تعلیم کو دیئے جاتے ہیں تاکہ ممتاز ہنرمندوں کو راغب کیا جا سکے۔2019 میں سعودی حکومت نے پہلی بار سیاحتی ویزے کا اعلان کرتے ہوئے غیر ملکی خواتین سیاحوں کے لیے عبایا پہننے کی لازمی شرط ختم کر دی تھی۔

 
 
 

مزیدخبریں