سمز کے پروفیسرآف آرتھو پیڈیک ڈاکٹرعلی رضا ہاشمی کی ریٹائرمنٹ پرتقریب

Dec 20, 2022 | 18:37 PM

ایک نیوز نیوز: پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سمز) پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کی زیرِ قیادت پروفیسر آف آرتھوپیڈیک ڈاکٹر علی رضا ہاشمی کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا انعقادکیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سمز اکیڈمک کونسل ہال میں الوداعی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔ پرنسپل اور سمز فیکلٹی ممبران  نے پروفیسر آف آرتھوپیڈیک ڈاکٹر علی رضا ہاشمی کو اُن کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا تقریب میں سابق پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد نے پروفیسر ہاشمی کی کینگ ایڈورڈ سے پروفیسر آف آرتھوپیڈیک تک کی زندگی کے احوال کو کوزے میں بند کرتے ہوئے اُن کی شخصیت کا اشعار ادا کیے۔

پرنسپل سمز پروفیسر فاروق افضل کا کہنا تھا پروفیسر ہاشمی ایک قابل پروفیسر ہیں سروسز ہسپتال اَن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا،سمز انتظامیہ کی جانب سے پروفیسر علی رضا ہاشمی کو اعزازی شیلڈ سے نوازا، اس موقع پر ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر محمد بشیر، پروفیسر فرید احمد خان، پروفیسر طیبہ وسیم، پروفیسر وارث فاروقہ، پروفیسر محمد شعیب سمیت سمز فیکلٹی ممبران شامل تھے۔ پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل سمز فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پروفیسر آف آرتھوپیڈیک ڈاکٹر ہاشمی کو اعزازی شیلڈ دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں