پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

Dec 20, 2022 | 18:19 PM

ایک نیوز نیوز :پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں شروع ہوا ،اسپیکر قومی اسمبلی نے صدارتی احکامات پڑھ کر سنائے، جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔
 پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کئی بل بھی منظور کئے گئے ،پاکستان نرسنگ کونسل  ترمیمی بل 2022 منظور کیا گیا، پاکستان نرسنگ کونسل بل 2022بل وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پیش کیا نرسنگ کونسل بل میں مسلم لیگ ن کی دو خواتین ارکان کی ترامیم مسترد کردی گئیں۔علاوہ ازیںپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے ریاستی ملکیتی انٹرپرائزز (گورننس اینڈ آپریشن )بل 2022منظور کرلیا بل شہادت اعوان نے پیش کیا ۔
 پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد، مولانا عبدالاکبر چترالی اور محسن داوڑ نے احتجاج کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ نے اسپیکر ڈائس کے سامنے دھرنہ دیا اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کرتے رہے ۔

 سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں مہمانوں کا داخلہ بند کر دیا گیا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ذرائع کے مطابق مہمانوں کے داخلے پر پابندی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ متعلقہ اداروں نے سیکورٹی خدشات کے حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر رکھا ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین سینیٹ شریک نہیں ہوئےپی ٹی آئی کی جانب سے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا

مزیدخبریں