بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈکلیئرکروانے کیلئےآپریشن جاری ہے،آئی ایس پی آر

Dec 20, 2022 | 17:45 PM

ایک نیوز نیوز:آئی ایس پی آر کے مطابق  جلد ہی بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کو دہشت گردوں سے خالی کروالیاجائے گا۔آپریشن کی مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ وزیردفاع خواجہ آصف کا پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بنوں سی ٹی ڈی  کمپاؤنڈ میں وہاں 31 گرفتار دہشت گرد موجود تھے، ایک نے اسلحہ چھین لیا اور یرغمال بنالیا، تمام یرغمالیوں کو رہا کرالیا گیا ہے ۔ دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، خیبرپختونخوا میں زیادہ دہشت گردی ہو رہی ہے، سی ٹی ڈی، صوبائی ذمہ داری تھی، لیکن صوبائی حکومت عمران خان کے پاس یرغمال بنی ہوئی ہے۔یہ صوبائی حکومت کی ناکامی ہے، ان کے فنڈز ، ہیلی کاپٹر عمران خان استعمال کرتا ہے، کہاں ہیں خیبر پختونخوا کے حکمران؟بنوں میں 20  دسمبر کو ساڑھے  12بجے ایس ایس جی نے آپریشن شروع کیا، سارے دہشت گرد مارے گئے ہیں، سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں 31 گرفتار دہشت گرد موجود تھے، ایک نے اسلحہ چھین لیا اور یرغمال بنالیا۔

خواجہ آصف کا مزیدکہنا تھا کہ  بنوں واقعے میں دو شہادتیں ہوئی ہیں، تمام یرغمالیوں کو رہا کرالیا گیا ہے، خیبرپختونخوا کی حکومت ٹوٹل کولیپس ہے۔ آپریشن میں 15 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے، بنوں میں تین دن کا محاصرہ خیبر پختونخوا حکومت کی ناکامی ہے۔

 

مزیدخبریں