عمران خان نے میانوالی میں 200 بیڈز پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا افتتاح کر دیا

وفاق ہیلتھ کارڈ کیلئے پیسے نہیں دے رہا ، عمران خان 
کیپشن: Federation is not giving money for health card, Imran Khan

ایک نیوز نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے میانوالی میں 200 بیڈز پر مشتمل میانوالی مدر اینڈ چائلڈ ہاسپٹل اینڈ نرسنگ کالج کا افتتاح کر دیا

تفصیلات کےمطابق چیئرمین  تحریک انصاف عمران خان نے میانوالی میں 200 بیڈز پر مشتمل میانوالی مدر اینڈ چائلڈ ہاسپٹل اینڈ نرسنگ کالج کا افتتاح کیا،اس موقع پر عمران خان نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ڈلیوری کے دوران سب سے زیادہ خواتین کی اموات پاکستان میں ہوتی ہیں، اپنی حکومت کے ساڑھے 3 سال میں سب سے زیادہ خوشی ہیلتھ کارڈ کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اب تک ہیلتھ انشورنس پر 30 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ آج پورا خیبر پختونخواہ ہیلتھ کارڈ سے کور ہے، کسی بھی نجی اسپتال سے 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کروایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افسوس ہے ہماری حکومت گئی تو ہیلتھ کارڈ پر وفاق کی توجہ نہیں ہے، وفاقی حکومت ہیلتھ کارڈ کو فنڈ نہیں کر رہی، ہیلتھ کارڈ آنے کے بعد لوگوں نے اسپتال بنانا شروع کر دیے تھے۔سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پوری کوشش کر رہے ہیں ہیلتھ کارڈ سے پورا پنجاب کور کریں، ہیلتھ کارڈ سے 29 لاکھ لوگ فائدہ اٹھا چکے ہیں۔