پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی،سرمایہ کارتذبذب کاشکار

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی،سرمایہ کارتذبذب کاشکار
کیپشن: Severe decline in Pakistan Stock Exchange, capital stock is in a hurry

ایک نیوز نیوز:سٹاک مارکیٹ میں  100 انڈیکس میں 1100 پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 39 ہزار 832 پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق  کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام پر  پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں منفی رجحان دیکھا گیا۔مارکیٹ میں دن کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کے باعث مارکیٹ میں سیلنگ پریشر رہا۔ پیر کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 40 ہزار 970 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ منگل کو کاروبار کا آغاز نسبتاً تیزی سے ہوا اور انڈیکس 41 ہزار 37 کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔تھوڑے وقت کی تیزی کے بعد شیئرز بازار کو مندی نے آگھیرا۔ اور انڈیکس تمام دن گراوٹ کے بعد 1138 پوائنٹس کی کمی سے 39 ہزار 832 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کی سب سے بڑی وجہ معاشی صورتحال انتہائی مخدوش ہونا ہے۔سیاسی صورت حال ابتر ہونے کی وجہ سے بھی سرمایہ کار خوف کا شکار ہیں۔