اسلام آباد: ڈاکو کمسن طالب علم سے بیگ اور موبائل لوٹ کر فرار

اسلام آباد: ڈاکو کمسن طالب علم سے بیگ اور موبائل لوٹ کر فرار

 ایک نیوز نیوز: اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10میں مسلح ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں ڈاکوؤں نے طالب علم کو بھی نا بخشا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 دو ڈاکو طالب علم سے لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکو طالب علم سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور سکول بیگ لے گئے۔

تھانہ سبزی منڈی پولیس نےموقع پر پہنچ کر ملزم کی تلاش جاری کردی ہے۔ پولیس کی جانب سے  ملزمان کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی بھی کر دی گئی ہے۔