اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے
کیپشن: The right to vote for overseas Pakistanis, the court issued notices to the parties(file photo)

ایک نیوز نیوز: اوور سیز پاکستانیوں کوبلدیاتی انتخابات میں ووٹ کاحق دینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت اور نادرا سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان نے کیس پر سماعت کی۔ اوور سیز پاکستانی محمد ندیم یوسف نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔ درخواست میں وفاقی ،صوبائی حکومت،الیکشن کمیشن اور نادرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اوور سیز پاکستانی ملکی معشیت میں بہت بڑا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اوور سیز پاکستانی پوری دنیا میں بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں۔  پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول طے ہو چکا ہے۔ اوور سیز پاکستانیوں کو بلدیاتی انتخابات میں بھی ووٹ ڈالنے کا حق فراہم کیا جائے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کوہدایات جاری کرتے ہوئے بجٹ ادا کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔