شرقپور شریف: تیز رفتار بس نے سڑک کنارے کھڑی خاتون کو کچل ڈالا

ڈرائیور کی غفلت پر لاہور جڑانوالہ روڈ بلاک کردیا گیاہے۔       
کیپشن: ڈرائیور کی غفلت پر لاہور جڑانوالہ روڈ بلاک کردیا گیاہے۔       

ایک نیوز نیوز: شرقپور شریف میں تیز رفتار بس نے سڑک کنارے کھڑی بوڑھی خاتون کو کچل کر ہلاک دیا۔

تفصیلات کے مطابق شرقپور شریف میں  عمر رسیدہ خاتون سڑک کناری کھڑی تھی کہ اسے تیز رفتار بس نے کچل ڈالا۔

 حادثہ جڑانوالہ روڈ پر چونگی سٹاپ کے قریب پیش آیا۔ واقعہ کے فورا بعد  ڈرائیور بس کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ورثاء کی جانب سے ڈرائیور کی غفلت پر لاہور جڑانوالہ روڈ بلاک کردیا گیاہے۔