پنجاب میں گیم پلٹ گئی، 18 ارکان اسمبلی پر عائد پابندی ختم

Dec 20, 2022 | 14:19 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: ن لیگ کے ارکان پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت پر پابندی کا کیس۔  لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے  ن لیگ کے تمام 18 ارکان اسمبلی کو کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ اگر ووٹنگ ہوئی تو یہ ارکان ووٹ بھی ڈال سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے پر  اسپیکر اسمبلی سبطین خان کی جانب سے  18 لیگی ارکان پر 15 اجلاسوں میں شرکت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔  

یہ بھی پڑھیں: بجلی 31 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

تفصیلات کے مطابق  ن لیگی پنجاب اسمبلی کے اراکین کےداخلے پر پابندی کےخلاف درخواست پر  سماعت  ہوئی۔ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رانا مشہود سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا  صرف اس نقطے پر فیصلہ محفوظ کر رہے ہیں کہ ارکان کل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرسکتے ہیں یا نہیں۔ کچھ دیر میں فیصلہ سناتے ہیں۔ 

وکیل درخواست گزار  نے موقف اپنایا کہ  اراکین پر داخلے والا معاملہ اہم نوعیت کا ہے ۔ پابندی  کے باعث وہ ووٹ ڈالنے سے قاصر رہیں گے۔

وکیل پنجاب حکومت  نے کہا رانا مشہود کی 15 نشست کی پابندی ختم ہو چکی ہے۔ باقی 18 ارکان پر پابندی ابھی چل رہی ہے۔

بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوتے تمام 18 ارکان اسمبلی  پر عائد پابندی ختم کردی اور انہیں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی۔ 

واضح رہے کہ لیگی ایم پی اے رانا مشہود نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب اور اسمبلی سیشن میں اراکین پر پابندی کو چیلنج کررکھا تھا۔

مزیدخبریں