کرین بری سے تیارہ کردہ لپ اسٹک بیکٹریا سے 100 فیصد محفوظ

Dec 20, 2022 | 14:14 PM

ایک نیوز نیوز: معیاری میک اپ پراڈکٹس استعمال کرنے سے آپ کی جلد کو کبھی بھی نقصان نہیں پہنچ سکتا، میک اپ کی تمام اشیاء میں لپ اسٹک پر جراثیم اور بیکٹیریا منتقل ہونے کا سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔لیکن ایک جدید لپ اسٹک نے جراثیم پھیلنے کا خطرہ ختم کردیا۔

بعض خواتین اپنی لپ اسٹک کو دوستوں میں بھی شیئر کرتی ہیں جس سے لپ اسٹک پر جراثیم جمع ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ حال ہی میں امریکن کیمیکل سوسائٹی نے ایک ایسی لپ اسٹک تیار کی ہے جس میں انہوں نے کرین بیری سے نکالا ایک جزو ملایا ہے جو لپ اسٹک پر جراثیم، بیکٹیریا اور وائرس جمع نہیں ہونے دیتا۔

سائنس دانوں نے لپ اسٹک کی کریم بیس میں کروندے سے اخذ کردہ کیمیکل ملایا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک قسم کا مکھن، وٹامن ای، پرووٹامن بی فائیو، باباسو اور مگرناشپاتی (ایوکیڈو) تیل بھی شامل کیا ہے۔ اب کرین بیری والی لپ اسٹک والی کریم پر مختلف اقسام کے جراثیم، بیکٹیریا اور وائرس ڈالے گئے اور وہ ایک منٹ میں بھی ہی فنا ہوکر غائب ہوگئے۔

ئی ادویہ کے سامنے ڈٹ جانے والے ڈھیٹ بیکٹیریا، مائیکوبیکٹیریا اور فنگس وغیرہ بھی پانچ گھنٹے بعد فنا ہوکر غائب ہوگئے۔ اسی بنا پر ماہرین پرامید ہیں کہ ان کی تیارکردہ کروندے والی لپ اسٹک بہت سی اقسام کے جراثیم سے تحفظ دے سکتی ہے۔

مزیدخبریں