بلدیاتی انتخابات مؤخرنہیں ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر کا اعلان

Dec 20, 2022 | 13:41 PM

ایک نیوز نیوز: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ جس میں سکندرسلطان راجہ نے انتخابات کے حوالے سے دوٹوک پیغام دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات 31 دسمبرکوہی ہوں گے۔ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات مؤخر نہیں کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پرانی حلقہ بندیوں کے تحت 101 یوسیزمیں الیکشن کرائے گا۔

اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونے والے انتخابات دوسری بار مؤخر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد یونین کونسلز میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کرلیا تھا۔

تاہم اب چیف الیکشن کمشنر نے اعلان کیا ہے کہ انتخابات 31 دسمبر کو ہی ہوں گے۔ جس کے لیے پرانی حلقہ بندیوں پر 101 یوسیز میں الیکشن کرائے جائیں گے۔ 

مزیدخبریں