ایک نیوز نیوز: لاہور کے علاقہ سبزہ زار کے A بلاک میں واقع فارمیسی کے گارڈ کو ڈاکووں نے مزاحمت پر قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکو A.PECKS فارمیسی کے تالے توڑ کر کوئی چور نقب زنی کر رہے تھے جس پر سیکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کی۔ جس پر ڈاکوؤں نے گارڈ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔
پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ فارمیسی کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں۔اور فارمیسی کے باہرمقتول کی ڈیڈ باڈی پڑی تھی۔ مقتول فارمیسی کے عقب پارکنگ سٹینڈ پر ڈیوٹی کرتا تھا۔ آخری اطلاع تک مقتول کی شناخت نہ ہو سکی تھی پولیس نے لاش مردہ خانے جمع کروا دی۔