چھانگا مانگا: آٹا نایاب، شدید سردی اور دھند میں شہری خوار

Dec 20, 2022 | 13:28 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: چھانگا مانگا آٹا نایاب،  آٹا بحران تجاوز اختیار کرنے کی وجہ سے آٹا نہ ملنے کی وجہ سے شہریوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق چھانگامانگا میں آٹا شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گیا۔  شہر میں آٹے کی قلت شہریوں کی لمبی لائنیں لگ گئی ہیں۔  صبح بخیر شہری شدید سردی اور دھند میں آٹا لینے کے لیے آٹا ڈسٹری بیوٹرز کی دکانوں پر پہنچ جاتے ہیں اور دوکانوں کے سامنے لمبی لمبی قطاریں لگا کر آٹا ملنے کا انتظار کرتے رہتے ہیں اور شام کو آٹا ملے بغیر اپنے گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیں۔ اگر کسی کو آٹا ملتا ہے تو مہنگے داموں خریدنا پڑتا ہے۔چھانگامانگا میں آٹا فروخت کرنے کے  3 ڈسٹریبیوٹرز ہیں جن کو روزانہ کی بنیاد پر 100 بیگ آٹے کے ملتے ہیں جن میں وہ کم از کم 50 بیگ وہ مہنگے دام شہریوں کو بیچ رہے ہیں ۔ 

شہریوں کا کہنا ہے کہ چھانگامانگا میں آٹے کی سپلائی نہ ہونے کے برابر ہے۔ تحصیل انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے میں پوری طرح ناکام نظر آرہی ہے ۔ دور دراز سے آنے والے خواتین بوڑھے بچے آٹے  کے لئے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے گھروں میں آٹا نہ ہونے کی وجہ سے  بچوں کو بھوکے پیٹ سکول بھیجنا پڑتا ہے۔آٹا دوکانوں سے سرکاری ریٹ  فی من  2600 روپے  ملتا ہے اور آٹا چکیوں سے 3500 کا مل رہا ہے ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-20/news-1671524870-3641.mp4

دوکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمیں ملز سے مہنگے داموں آٹا خریدنا پڑتا ہے تو سستے داموں ہم کس طرح شہریوں کو آٹا فراہم کریں ۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد ہمیں سستے داموں آٹا فراہم کیا جائے تاکہ ہم اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکھیں۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-20/news-1671524873-1518.mp4

مزیدخبریں