لاہور: برائلر گوشت ایک ہی روز میں 18 روپے مہنگا

Dec 20, 2022 | 13:13 PM

ایک نیوز نیوز: برائلر گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ غریب کی پہنچ سے دور نہیں بہت دور ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں برائلر گوشت کی قیمت ایک ہی روزمیں 18روپے بڑھ گئی۔ برائلر گوشت کاریٹ 444روپے کلو تک جاپہنچا۔ 

اسی طرح زندہ برائلر پرچون ریٹ296روپےکلو تک جا پہنچا ہے۔ برائلر گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافے سے جہاں خریدار پریشان ہیں وہیں دکاندار بھی بکری نہ ہونے کا رونا رو رہے ہیں۔

مزیدخبریں