راولپنڈی پولیس منشیات فروشوں کیخلاف متحرک، 5 ملزمان گرفتار

Dec 20, 2022 | 13:11 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے 5 کلو سے زائد منشیات کر لی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے5ملزمان کو گرفتار کرکے 5کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ہے۔ بنی پولیس نے ملزم اویس سے01کلو300گرام چرس، ائیر پورٹ پولیس نے ملزم ناحد سے 01کلو200گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم دانش سے01کلو250گرام چرس برآمد کی ہے۔ 

ایس ایس پی آپریشنزوسیم ریاض خان  کا کہنا ہے کہ  گرفتا رملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔ 

مزیدخبریں