ایک نیوز نیوز: اوکاڑہ میں تھانہ بصیر پور کی حدود میں ملنے والی معصوم بچی کے قاتل اس کے والدین ہی نکلے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تفتیش کرکے ملزمان تک پہنچی تو معلوم ہوا کی بچی کو بے رحم والد اور والدہ نے ہی قتل کرکے پھینکا تھا ۔ ڈی پی او فرقان بلال کا کہنا ہے کہ بے رحم والد احمد نواز اور والدہ اللہ رکھی پر شک گزرنے پر ان کو شامل تفتیش کیا گیا تھا۔ ملزمان نے زیر حراست اعتراف جرم کر لیا ہے۔
ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بچی اب نارمل تھی ہم اسے مار کر اس کا الزام بھائی اور بھابھی پر ڈالنا چاہتے تھے ۔
واضح رہے کہ بچی کی نعش ملنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کی تھی جس کے بعد ڈی پی او اوکاڑہ کیپٹن ر محمد فرقان بلال اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کئے تھے۔ والدین نے اعتراف جرم کرتے ہوئے عدالت سیکشن 164 کے بیان بھی درج کروا دیئے ہیں۔