فردوس عاشق اعوان کی والدہ کی نماز جنازہ ادا، آبائی قبرستان میں سپردخاک

Dec 20, 2022 | 12:48 PM

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرکی والدہ کو سیالکوٹ کے کوبے چک میں واقع آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ 

فردوس عاشق کی والدہ کافی عرصے سے بیمار تھیں اور اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔ جہاں وہ گذشتہ روز قضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کوبے چک ضلع سیالکوٹ  میں ادا کر دی گئی۔ 

نماز جنازہ تحریک انصاف کی اعلی قیادت کے ساتھ ساتھ وکلا صحافی برادری سیاسی و سماجی شخصیتوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزیدخبریں