سیاسی انا اور ضد کی وجہ سے ملک خسارے میں جارہا ہے، شیخ رشید

Dec 20, 2022 | 12:35 PM

ایک نیوز نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سینئر سیاستدان شیخ رشید نے سماجی رابوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ سیاسی انا اور ضد کی وجہ سے ملک خسارے میں جا رہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام اور فاشزم کی طرف جا رہا ہے۔

اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پہلے کہتے تھے اسمبلیاں توڑیں تو الیکشن کروا دیں گے، اب کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے کی پالیسی پر آ گئے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سیاسی انا اور ضد کی وجہ سے ملک خسارے میں جا رہا ہے،حکومت کا اعتماد یا عدم اعتماد اُس کے گلے پڑے گا اور رسوائی ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ قوم کی بکنے اور بکنے والے ہر ممبر پر نظر ہے۔

مزیدخبریں