روجھان : ڈاکوؤں کا ناکا، فائرنگ سے مسافر بچی زخمی، ڈرائیور اغوا

روجھان : ڈاکوؤں کا ناکا، فائرنگ سے مسافر بچی زخمی، ڈرائیور اغوا

ایک نیوز نیوز: روجھان میں انڈس ہائی وے پر ڈاکو بے لگام، ڈاکوؤں نے  بس اور ٹرکوں کے نا رکنے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں گولی لگنے سے ایک بچی شدید زخمی ہوگئی جبکہ ٹرک ڈرائیور اور اس کے ساتھ کو اغوا کر کے کچے کے علاقے میں لے گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق روجھان میں تھانہ شاہوالی کے حدود میں انڈس ہائی وے پر ڈاکوں بے لگام ہو گئے چند گھنٹوں میں دو واردتیں کر ڈالی۔ پہلی واردات میں انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے بس اور ٹرک کو لوٹنے کی کوشش کی۔ جس میں بس نہ روکنے پر ڈاکوں نے بس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی گولی لگنے سے ایک بچی شدید زخمی ہو گئی پولیس نے زخمی بچی کو تشویشناک حالت میں  راجن پور ریفر کر دیا گیا دوسری وارادت میں انڈس ہائی وے پر تھانہ شاہوالی کے حدود میں ڈاکوں نے ٹرک کے ٹائر کو برسٹ مار کر دو افراد کو اسلحے کے زور پر اغوا کر لیا۔  ڈاکوں نے دونوں ڈرائیور کو اغوا کر کے کچے کے علاقے میں فرار ہو گئے اغوا ہونے والوں میں ٹرک ڈرائیور طارق بنگوار عنصر لاشاری شامل ہیں پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنے میں مکمل طور ناکام ہو چکی ہے بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہونے لگے ہیں۔  ترجمان پولیس کے مطابق  ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہےپولیس کی بھاری نفری مختلف علاقوں کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن جاری ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-20/news-1671524150-8279.mp4