دوسروں پرالزام لگا کرجھوٹا بیانیہ گھڑنا عمران خان کی سیاست، محسن شاہنواز

دوسروں پرالزام لگا کرجھوٹا بیانیہ گھڑنا عمران خان کی سیاست، محسن شاہنواز
کیپشن: Creating a false narrative by blaming others, Imran Khan's politics, Mohsin Shahnawaz(file photo)

ایک نیوز نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کےسینئر رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹا اور فریبی شخص ہے۔ وقت آچکا ہے کہ قوم اس سیاسی گندگی کو پہچانے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان فریبی جھوٹا اور مکار شخص ہے۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں اربوں روپے کی گھڑیاں ہتھیانے والا قوم سے مسلسل جھوٹ بولتا رہا۔ سعودیہ سے ملنے والے تحائف توشہ خانے میں جمع کرانے کی بجائے بنی گالہ لے گیا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانے سے چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی نہیں چھوڑی۔ وقت آچکا ہے کہ پاکستانی قوم اس سیاسی گندگی کو پہچانے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے اپنا پاسپورٹ جمع کرایا ہوا تھا اور بیٹے سے تنخواہ کے معاملے پر نا اہل کیا گیا۔ عمران خان جیسی گندگی کو سیاست سے باہر نکالنے کا وقت آچکا ہے۔

لیگی رہنماء گوہر بلوچ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عمران نیازی اپنے بھیانک چہرے کے ساتھ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان کو انصاف دلائے۔