وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا بڑا امتحان کل ہوگا

Dec 20, 2022 | 12:03 PM

ایک نیوز نیوز: پنجاب کی سیاست میں نئی ہلچل، پی ڈی ایم اور حکومتی اتحاد آمنے سامنے آگئے۔ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا بڑا امتحان کل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم دے دیا۔ جس کے بعد پی ڈی ایم  اور حکومتی اتحاد آمنے سامنے آگئے۔ پنجاب کی سیاست میں 6 ووٹ اہمیت اختیار کرگئے۔سب نظریں پنجاب اسمبلی کے ایوان پر جم گئیں۔ 

دوسری جانب تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اعتماد کا ووٹ کامیاب کرانے کے لیے اجلاس بلا لیا۔ پلان اے اور پلان بی پر کام شروع کر دیا۔ اسی طرح اپوزیشن اتحاد نے بھی اراکین اسمبلی کو لاہور میں رہنے کی ہدایت کر دی۔ 

چوہدری پرویز الہی اپنی کرسی بچا پائیں گے یا نہیں فیصلہ پنجاب اسمبلی کا ایوان کرے گا۔ وزیراعلی کو اعتماد کے ووٹ کی کامیابی کے لیے 186 اراکین کی حمایت درکار ہوگی۔ 186 کا نمبر پورا کرنے کی ذمہ داری حکومتی اتحاد کی ہوگی۔ 

دوسری جانب پنجاب میں اپوزیشن اتحاد اور حکومت اور اتحادیوں میں جوڑ توڑ بھی جاری ہے۔ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور اپوزیشن اتحاد کے پاس 180 نشستیں ہیں جبکہ تحریک انصاف اور ق لیگ حکومتی اتحاد کے پاس 190 نشستیں ہیں۔ 

وزیراعلی کے امتحان میں مفاہمت کے بادشاہ آصف علی زرداری کا اہم کردار ہوگا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے 6 ووٹ بازی پلٹ سکتے ہیں۔

مزیدخبریں