ایک نیوز نیوز:ملکوال کے علاقہ چک رائب کے قریب دیرینہ دشمنی پر کار سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ مقتول قتل کیس کی پیشی کیلئے تحصیل کورٹس ملکوال جا رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ملکوال کے علاقہ شمہاری کے ارشد گوندل کی اسی گاؤں کی ایک پارٹی سے دشمنی تھی کچھ عرصہ قبل ملزم پارٹی کا ایک نوجوان قتل ہوا تھا جس کا مقدمہ مقتول کے بیٹے سمیت دیگر کیخلاف تھانہ ملکوال میں درج تھا آج صبح ارشد گوندل اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر تحصیل کورٹس ملکوال جا رہا تھا کہ راستہ میں کارسوار ملزموں نے ان پر فائرنگ کردی ۔ جس سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔