ایک نیوز نیوز: اے این ایف نے اہم اور کامیاب آپریشن کرتے ہوئےنوجوانوں کو خاص طور پر کالج اور یونیورسٹی کے طلباء کو پارٹی ڈرگز کی تقسیم و ترسیل کی غرض سے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے اے این ایف نے کراچی سے اسلام آباد لیڈی کیریئر کے ذریعے وِیڈ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ اے این ایف کو خفیہ ذرائع سے اطلاع تھی کہ ایک خاتون لاکھوں روپے مالیت کی وِیڈ بزریعہ ڈائیوؤ بس کراچی سے راولپنڈی سمگل کر رہی ہے۔
اے این ایف کی ٹیم نے معلومات کے بعد ڈائیوو ٹرمینل راولپنڈی پر مسلسل نگرانی رکھی اور اطلاعات کے مطابق ٹرمینل پر ایک مشتبہ شخص رہائشی وزیرستان اور خاتون ملزمہ کو موقع سے گرفتار کر لیا۔
ملزمہ کے بیگ کی تلاشی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 4 کلو 368 گرام پلاسٹک کے ڈبوں میں چھپائی گئی وِیڈ قبضے میں لےلی گئی ۔ملزم راولپنڈی اور اسلام آباد میں پارٹی ڈرگز کی تقسیم میں ملوث گروہ کا اہم رکن اور آرگنائزر ہے۔ضبط شدہ وِیڈ راولپنڈی اور اسلام آباد میں نئے سال کی پارٹیوں کے دوران تقسیم کرنے کے لیے تھی۔