بگ باس 16 کے شرکا میں سب سے زیادہ فیس کس کی؟

 بگ باس 16 کے شرکا میں سب سے زیادہ فیس کس کی؟

ایک نیوز نیوز: ٹاپ بالی وڈ اسٹارسلمان خان کا میگا شو بگ باس 16  الگ کلاس ہے اور  اس بہترین ریالٹی شو کو پسند کرنے والوں کی تعداد برصغیر سمیت دنیا بھر میں ہے  لیکن بگ باس کے گھر میں تہلکہ مچانے والے کھلاڑیوں  میں کون کتنی فیس ہفتہ وار چارج کرتا ہے یہ ہم آپ کو بتائیں گے۔

ٹینا دتہ : 

مشہور ٹی وی اداکارہ ٹینا دتہ کا نام بگ باس 16 کے  اہم کھلاڑیوں میں لیا جاتاہے۔ آپ کو بتادیں کہ یہ اداکارہ ہر ہفتے24.50لاکھ روپے چارج کرتی ہیں۔

نمرت کور اہلووالیہ:
نمرت کور اہلووالیہ کو ٹی وی کے پردے پر چھوٹی سردارنی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ شاندار اداکارہ21.75روپے ہر ہفتے وصول کرتی ہیں۔

 سنبل توقیر خان:
بگ باس 16 کے گھر اائے دن دھمال مچانے والی  سنبل توقیر خان بھی بگ باس کے گھر میں الگ ہی دھمال مچاتی ہوئی نظر آتی ہیں۔  لیکن یہ سب سے زیادہ رقم بھی لیتی ہیں سنبل کو ہر ہفتے 32.63 لاکھ روپے ملتے ہیں جو کہ بگ باس 16 کے گھر کے تمام کھلاڑیوں سے زیادہ ہیں۔

ایم سی اسٹین:
گلیمر ورلڈ کے مشہور ریپر ایم سی اسٹین بگ باس کے گھر میں خوب دھمال مچاتے ہیں اور وہ 19 لاکھ روپے کی بھاری فیس لیتے ہیں۔

پرینکا چاہر چودھری اور انکیت گُپتا:
انٹرٹنمنٹ کی دنیا کی مشہور جوڑی پرینکا چاہر چودھری اور انکیت گپتا ہر ہفتے 13.50 اور18 لاکھ روپے چارج کرتے ہیں۔

عبدالرازق:
بگ باس 16 میں اپنا الگ ہی رنگ دکھانے والے عبدالرازق کو اس شو کے ذریعے ایک نیا موقع ملا ہے اور انہیں ہر ہفتے کے لیے10 لاکھ روپے دئیے جاتے ہیں۔