پسرور: دھند کے باعث مسافر وین کی ٹرین سے ٹکر، ہلاکتوں کا خدشہ

پسرور: دھند کے باعث مسافر وین کی ٹرین سے ٹکر، ہلاکتوں کا خدشہ
کیپشن: Pasarur: Passenger van collided with train due to fog, death toll feared

ایک نیوز نیوز: دھند کے باعث پسرور میں مسافر وین ٹرین سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دھند کے باعث مسافر وین پسرور سے لاہور جانے والی ٹرین لاثانی ایکسپریس کی زد میں آ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ حادثہ ڈومالہ کے قریب پیش آیا۔ جہاں مسافر وین الٹ گئی، حادثہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔