بابر اعظم نے رکی پونٹنگ کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا

بابر اعظم نے رکی پونٹنگ کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا

ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلین لیجنڈ رکی پونٹنگ کے تاریخی ریکارڈ کو   برابر کردیاہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کوانگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا  لیکن بابر کے بلے سے لگاتار رنز نکل رہے ہیں اور وہ ٹیم کیلئے رنز کا انبار لگاتے رہے۔
کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بلے سے 123 گیندوں پر 78 رنز  کی شاندار اننگز کھیلی  وہیں دوسری اننگز میں انہوں نے 104 گیندوں پر 54 رنز بنائے ۔ جس کے ساتھ ہی بابر نے رکی پوٹنگ کے ایک ریکارڈ کی بھی برابر کرلیا۔ بابر اعظم سے پہلے ایک کیلینڈر سال میں بطور کپتان سب سے زیادہ مرتبہ 50 یا 50 سے زیادہ رنز بنانے کا خاص ریکارڈ پوٹنگ کے نام درج تھا ۔ انہوں نے سال 2005 میں 24 مرتبہ 50 یا 50 سے زیادہ رنز کی اننگز کھیلی تھی۔وہیں رواں سال بابر اعظم نے بطور کپتان 24 مرتبہ 50 یا 50 سے زیادہ رنز کی اننگز  کھیلی۔ انگلینڈ کے بعد پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے ۔ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہورہا ہے ۔ پہلے میچ میں اگر بابر اعظم ایک اور 50 یا اس سے زیادہ رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ پوٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیں گے ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ 50 یا 50 سے زیادہ رنز کی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ مصباح الحق کے نام درج ہے۔ پاکستانی سابق کپتان نے سال 2013 میں 22 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا تھا  بھارتی ٹیم کے بلے باز وراٹ کوہلی کا بھی نام اس خاص لسٹ میں درج ہے ۔ کوہلی نے 2017 میں  21 مرتبہ 50 یا 50 سے زیادہ رنز کی اننگز کھیلی تھی۔