تاریخ کی سب سے کامیاب ترین فلم اوتار۔2، تین دنوں میں 9500 کروڑکمالئے

avator 2 sets new record
کیپشن: avator 2 sets new record
سورس: google

 ایک نیوز نیوز:  ہالی وڈ فلم اوتار-2 کی پوری دنیا میں دھوم، صرف تین دنوں میں ہی 9 500کروڑ روپے کما کر حد کردی پار۔

اوتار-2‘ یعنی ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔ ریلیز کے بعد پہلے ہی تین دنوں میں  ریکارڈ  کمائی  کی ہے۔ اس فلم کا انتظار لوگ 13 سال سے کر رہے تھے ۔
 صرف بھارت میں تمل، تیلگو، ہندی، ملیالم اور کنڑ زبان میں ریلیز ’اوتار-2‘ نے باکس آفس پر250 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے، فلم کا گراس باکس کلیکشن350 کروڑ روپے  کی حد کراس کرچکا ے۔
بہترین وی ایف ایکس اور لاجواب ٹیکنالوجی فکشن کی بنیاد پر ’اوتار-2‘ نے ہر کسی کو متاثر کیا ہے۔ عالم یہ ہے کہ ہالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار جیمس کیمرون کی اس فلم نے دنیا بھر میں پہلے ویکنڈ پر 9500 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کر لیا ہے۔ س کامیابی نے سپرہٹ ہالی ووڈ فلم ’اسپائیڈر مین- نو وے ہوم‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ساتھ ہی ماروَل یونیورس کی ’ایونجرس انفنٹی وار‘ کو بھی اوتار-2 نے شکست دے دی ہے۔