لاہور: انسداد سموگ مہم، رات گئے تک آپریشن میں درجنوں دکانیں، ریسٹورنٹ سیل

لاہور: انسداد سموگ مہم، رات گئے تک آپریشن میں درجنوں دکانیں، ریسٹورنٹ سیل
کیپشن: Lahore: Anti smog campaign, dozens of shops in operation till late night, restaurant sale

ایک نیوز نیوز: انسداد سموگ مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں رات گئے تک دکانوں، ریسٹورنٹس کو بند کروانے کے لئے متحرک رہے۔

ذرائع کے مطابق چائے خانہ کیفے اور شو شارک کو ایم ایم عالم روڈ پر سیل کیا گیا۔ می کانگ، ڈیرہ، آئس لینڈ، یاسر بروسٹ اور حاجی فش کو فیصل ٹاؤن میں سیل کیا گیا۔

اسی طرح امجد پان شاپ اور رؤف پان شاپ کو یادگار سٹاپ پر سیل کیا گیا جبکہ نائس فوڈ اینڈ ڈرائی فروٹ جوس شاپ اور نواب سپر مارٹ کو بسم اللہ سکیم پر سیل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جھولے لعل پان شاپ، بٹ پان شاپ اور نوشاہی پان شاپ کو مناواں میں اور کراچی نصیب بریانی کو یادگار سٹاپ پر سیل کیا گیا۔ منی مارٹ اور ڈیڈی ویڈی ریسٹورنٹ کو بسم اللہ سکیم پر سیل کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور بھر میں ڈی سی لاہور محمد علی کی ہدایت پر کارروائیاں کی گئیں۔