ایک نیوز نیوز: انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پاکستان میں پہلی بار کلین سوئپ کر دیا ہے ۔ انگلش ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 167رنز کے ہدف کو 2 وکٹوں کے نقصان عبور کر لیا ہے اور پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا تیسرا ٹیسٹ چوتھے روز ختم ہو ا اور پاکستان کو وائٹ واش ہونا پڑا۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے برصغیر میں صرف سری لنکا کو2018 میں 0-3 سے ’ کلین سوئپ‘ کیا تھا
کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے 167 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ جس کے جواب میں انگلینڈ نے 2 وکٹ پر 112 رنزبنائے۔
پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 216 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ کپتان بابر اعظم 54 اور سعود شکیل 53 رنز بنائے جب کہ انگلینڈ کے ریحان احمد نے اننگز میں 5 اور میچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش بلے بازوں نے دھواں دھار بیٹنگ کی لیکن میچ تیسرے روز مکمل نا کرسکے۔