پشاور: فائرنگ سے حساس ادارے کا سب انسپکٹرجاں بحق

Dec 20, 2022 | 09:38 AM

ایک نیوز نیوز: پشاور میں موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ورسک روڈ پر متھرا کے علاقے میں پیش آیا۔ جہاں نا معلوم موٹرسائیکل سواروں نے حساس ادارے کے سب انسپکٹر شوکت پر فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ   فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر شوکت جاں بحق ہوگئے  جب کہ موٹرسائیکل سوار حملہ آور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزیدخبریں