روس کوختم کرنے کی خواہش جوہری افراتفری کا باعث بن سکتی ہے ، ہنری کسنجر

Dec 20, 2022 | 00:58 AM

ایک نیوز نیوز : تجربہ کار امریکی سفارت کار ہنری کسنجر نے کہا کہ ایک اور تباہ کن عالمی جنگ کے خطرے کو کم کرنے کے لیے یوکرین میں امن کے لیے بات چیت کا وقت آگیا ہے،مگر کچھ لوگوں کی روس کو ختم کرنے کی خواہش جوہری افراتفری کا باعث بن سکتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق ہنری کسنجرنے اپنے مضمون نے کہاکہ امن کے عمل کو یوکرین کو نیٹو سے جوڑنا چاہیے۔ غیر جانبدار رہنے کا آپشن اب معنی خیز نہیں ۔میں نے مئی میں ایک جنگ بندی کی تجویز پیش کی تھی ،کسنجر نے متنبہ کیا کہ روس کو بے اختیار دکھانا یا اسے ختم کرنے کی کوشش کرنا افراتفری کو جنم دے سکتا ہے۔ نہ ہی یوکرین اور نہ ہی کوئی مغربی ملک اس افراتفری کی حمایت کرتا ہے۔ہنری کسنجر نے مزید کہا کہ روس جس کی سرزمین پر 11 ٹائم زونز موجود ہیں ان کے ایٹمی ہتھیار ہی روس کو دوسری بڑی عالمی طاقت بنا رہے ہیں۔

مزیدخبریں