ایک نیوز نیوز: بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کےپارلیمانی لیڈرنصیب اللہ مری کا گروپ استعفے دینے کا حامی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ارکان بلوچستان اسمبلی میں استعفوں کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوگئے۔پی ٹی آئی بلوچستان کے ارکان اسمبلی دو حصوں میں تقسیم ہوگئے، پی ٹی آئی کےپارلیمانی لیڈرنصیب اللہ مری کا گروپ استعفے دینے کا حامی ہے۔رکن اسمبلی سردار یار محمد رند کا گروپ استعفیٰ دینا نہیں چاہتا۔نصیب اللہ مری کا کہنا ہے کہ بلوچستان اسمبلی سے استعفوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، عمران خان جب حکم کریں گے ہم استعفیٰ دے دیں گے۔خیال رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 7 ارکان ہیں۔
پی ٹی آئی بلوچستان اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر تقسیم
Dec 20, 2022 | 00:28 AM