سوناکشی سنہا نے اپنے گھر سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا

سوناکشی سنہا نے اپنے گھر سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا
کیپشن: Sonakshi Sinha has taken an important decision regarding her house

ایک نیوز: معروف بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے اُس گھر سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے جہاں سے وہ پیا دیس سدھاری تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا کا ممبئی کے مہنگے ترین علاقے باندرہ میں عالی شان گھر موجود ہے جہاں ان کی شادی کی تما تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔

سوناکشی سنہا نے اپنے اس گھر کو فروخت  کیلئے پیش کر دیا ہے اور اس بات کا انکشاف اُس وقت ہوا جب ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی کی جانب سے ان کے گھر کی ویڈیو جاری کی گئی۔

مداحوں نے ویڈیو میں اپنی پسندیدہ گھر کی شناخت کی اور یہ جان کر حیران رہ گئے کہ انہوں نے گھر کو فروخت  کیلئے پیش کیا ہے۔

 4200 اسکوائر فٹ پر بنے اس گھر کی نہ صرف پرائیویٹ لفٹ ہے بلکہ اس کے اندر تقریباً 5 کروڑ کا سامان بھی موجود ہے، کمپنی نے گھر کی قیمت 25 کروڑ روپے ظاہر کی ہے۔

سوناکشی سنہا نے گزشتہ سال مئی میں اپنے اس گھر کو فروخت کرنے کے ارادے کا اظہار کیا تھا اور کچھ ماہ بعد انہوں نے گھر کا دورہ کروایا تھا۔

اداکارہ نے یہ گھر مارچ 2020 میں خریدا تھا جبکہ انہوں نے ایک اور اپارٹمنٹ ستمبر 2023 میں 11 کروڑ روپے میں خریدا تھا، رواں سال جون میں سوناکشی سنہا نے ظہیر اقبال سے اسی گھر میں شادی کی تھی۔