ایک نیوز: رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے پی ٹی آئی اسلام آباد میں جلسہ کرنا چاہتی ہے تو کر لے، عوام کو جلسوں سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایک نیوز کے پروگرام (ریڈ زون فائلز ود فہد حسین ) میں دوران گفتگو بیرسٹر عقیل ملک نے کہا پی ٹی آئی نے کیا عوامی ایشوز پر جلسہ کرنا ہے، جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے وہ کریں ان کو کوئی نہیں روک رہا،کسی کو کوئی پرواہ نہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں کیا کر رہے ہیں، عوام کے ایشو روٹی،بجلی کے بل،گیس کے بل ہیں، عوام کے بنیادی ایشو پر کام کر رہے ہیں، جلسے میں ملک کیخلاف پراپیگنڈا، تقریر کرنے کی اجازت نہیں ہے،آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جو بات کرنی ہے وہ کریں۔
دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا آئین پاکستان ہر شہری کو حق دیتا ہے کہ وہ اکٹھے ہو کر بات کر سکیں، اسلام آباد میں دیگر جماعتوں کے احتجاج پر نہ لاٹھی چارج ہوتا ہے نہ گرفتاریاں،ہماراملک آئین اور قانون کے مطابق چلے اس لئے جلسہ رکھا ہے،جلسے میں بانی پی ٹی آئی ، ورکر کی رہائی،رول آف لا،عوامی مینڈیٹ پر بات ہوگی،پی ٹی آئی پہلے بھی کبھی پرتشدد نہیں ہوئی،کے پی اور صوابی میں جلسہ ہوا کہیں پر کوئی فائرنگ کی اطلاع ملی ہوں،اسلام آباد میں ترنول کے مقام پر جلسہ ہوگا،پورے پاکستان سے تیاریاں ہیں،آپ دیکھیں گے کہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،اسلام آباد ترنول کے مقام پر جلسہ ہوگا ریڈ زون میں نہیں جائیں گے۔