ایک نیوز :سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے 2024میں کوئی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتا ہے وہ پیپلز پارٹی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایک نیوز کے پروگرام (بریکنگ بیریئرز ود مالک ) میں دوران گفتگو محمد زبیر نے کہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے چھوٹے موٹے جھگڑے ہوتے رہتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی 90 فیصد سیٹیں اصلی ہیں، 2024میں کوئی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتا ہے وہ پیپلز پارٹی ہے ۔
انہوں نے کہا پوری دنیا کی نظریں اس وقت ہمارے اوپر لگی ہوئی ہیں ،ہمارا جوڈیشل سسٹم ایسا نہیں ہے کہ شاندار طریقے سے اسے دیکھا جاتا ہے،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اتحاد توڑنا ہو تو 2 یا 3 بیانات کافی ہوتے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی طریقے سے پنجاب میں کم بیک نہیں کر پارہی،ابھی تک جتنا بھی آزمایا گیا اس سے پی ٹی آئی ختم نہیں ہوئی،حکومت ڈیلیور نہیں کریگی ایسی باتیں کریگی تو 2 یا 3 سال بھی چلنا مشکل ہے،ایک آپ کے پاس مینڈیٹ نہیں دوسری ڈ یلیور ی نہیں ہوگی،عوام کی طرف سے پریشر بڑھنا شروع ہو جاتا ہے، جب لوگوں کا غصہ زیادہ بڑھ جاتا ہے تو وہاں سے تحریک اٹھ جاتی ہے۔