ایف بی آر میں اثرورسوخ کے ذریعے من پسند پوسٹنگز لینے کا انکشاف

Aug 20, 2024 | 21:35 PM

ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیومیں اثرورسوخ کے ذریعے من پسند پوسٹنگز لینے کا انکشاف ہوا ہے جس  پر چیئرمین ایف بی آر  کی جانب سے نوٹس  لیا  گیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے ادارے میں من پسند تعیناتیوں  کیلئے اثرورسوخ کے استعمال کا نوٹس لے لیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے ایف بی آر کے تمام اراکین، چیف کلیکٹرز اور ڈی جیز کسٹمز کے ساتھ ساتھ تمام چیف کمشنرز اور ڈی جیز ان لینڈ ریونیوز کو بھی مراسلہ بھیج دیا۔  

مراسلے میں کہا گیا کہ مڈ کیریئر افسران نیٹ ورک کے ذریعے فیلڈ میں من پسند پوسٹنگز کا حصول کر رہے ہیں اور ایف بی آر میں یہ کلچر ادارے کی خودمختاری کو ختم کر رہا ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ من پسند پوسٹنگز  کیلئے اثرورسوخ کا استعمال مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے جس پر افسران کو ملازمت سے برطرف کیا جا سکتا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ مستقبل میں من پسند پوسٹنگز  کیلئے اثرورسوخ کے استعمال میں ملوث افسران فوری معطل ہوں گے اور ان  کیخلاف  تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔  

مزیدخبریں