پاکستان وبنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹکٹوں کا اعلان کردیا گیا 

پاکستان وبنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹکٹوں کا اعلان کردیا گیا 
کیپشن: The tickets for the Pakistan-Bangladesh Test series have been announced

ایک نیوز:پی سی بی نے  بنگلہ دیش کے دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا   ہے۔  

ذرائع پی سی بی کے مطابق شائقین کی سٹیڈیم تک رسائی میں آسانی   کیلئے دو روٹس پر مفت شٹل بس سروس چلائی جائے گی ، ٹکٹ PCB.tcs.com.pk پر آن لائن دستیاب ہیں، فزیکل ٹکٹ نامزد ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز اور ٹکٹ بوتھ ایوی ایشن گراؤنڈ، بالمقابل ریسکیو 1122، راول روڈ سے بھی دستیاب ہیں ،پریمیم انکلوژرز، میران بخش، سہیل تنویر اور یاسر عرفات کے ٹکٹ 200 روپے میں دستیاب ہوں گے، عمران خان اور جاوید میانداد سمیت وی آئی پی انکلوژرز کی قیمت 500 روپے ہوگی ۔ 

 پی سی بی حکام کا کہنا ہے ہفتے کے دن اور اختتام ہفتہ پر 600 روپے کا ٹکٹ ہوگا ،میچ کے بہتر تجربے کے لیے، شائقین گیلری پاس کا انتخاب کر سکتے ہیں، جس کی قیمت 2800روپے ہے پلاٹینم باکس کی قیمت ساڑھے 12ہزار روپے رکھی گئی ہے ۔