ریلوے کا رواں سال 9 ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ 

ریلوے کا رواں سال 9 ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ 
کیپشن: Railways' decision to outsource 9 trains this year

ایک نیوز:پاکستان ریلوے نے رواں سال 9 ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیاہے۔  

ذرائع کے مطابق   آؤٹ سورس کی جانے والی ٹرینوں میں  کراچی ایکسپریس، سکھر ایکسپریس ، چناب ایکسپریس اور مہر ایکسپریس ،بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس، پنڈی ایکسپریس، موہنجو داڑو ایکسپریس ،کراچی سے حویلیاں چلنے والی ہزارہ ایکسپریس اور مہران ایکسپریس بھی شامل ہیں۔ 

ذرائع   کا کہنا ہے ریلوے نے ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے  کیلئے 19 ستمبر تک درخواستیں مانگ لیں  ہیں، آؤٹ سورس کرنے سے ریلوے کا خسارہ کم اورمسافروں کو بہتر سہولیات ملیں گی ۔ 

دوسری جانب ریلوے پریم یونین    کا کہنا ہے ریلوے منافع میں جا رہا ہے، آؤٹ سورس کرنے سے ملازم کشی ہو گی۔