چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ارشد ندیم کی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ارشد ندیم کی ملاقات
کیپشن: Arshad Nadeem meeting with Chairman Joint Chiefs of Staff Committee General Sahir Shamshad

ویب ڈیسک:ریکارڈ ہولڈر اولمپئن ارشد ندیم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جے سی ایس سی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کیلئے سنگل ایونٹ میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے اور نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرنے پر ارشد ندیم کی کاشوں کو سراہا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کی محنت اور لگن کو بھی سراہا اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔