ایک نیوز:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنما ؤ ں کی ملاقات آج منسک بیلاروس میں ہوئی ،ملاقات میں تجارتی و پارلیمانی روابط سمیت دو طرفہ تعلقات تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا پاکستان کے بیلاروس کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں ،مستقبل میں دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
صدر ر الیگزینڈر لوکاشینکو کا کہنا تھا بیلاروس پاکستان کے ساتھ قریبی دو طرفہ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔
صدر ر الیگزینڈر لوکاشینکو نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا،ملاقات کا اختتام دونوں طرف سے شکریہ کے کلمات پر ہوا ۔
واضح رہے ملاقات سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں پارلیمانی وفد کے بیلاروس کے سرکاری دورے کا حصہ ہے۔