مخالف ٹیم کو کمزور نہیں لیتے، کوشش کرینگےسیریز جیتیں:شان مسعود

مخالف ٹیم کو کمزور نہیں لیتے، کوشش کرینگےسیریز جیتیں:شان مسعود
کیپشن: Don't weaken the opponent team, will try to win the series: Shaan Masood

ایک نیوز:پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے میڈیا سے گفتگو میں کہاہے کہ مخالف ٹیم کو کمزور نہیں لیتے، کوشش کریں گے ٹیسٹ سیریز اپنے نام کریں،راولپنڈی کنڈیشنز فاسٹ بولرز،بیٹرز کو سپورٹ کرتی ہیں۔
شان مسعودکا کہنا تھا کہ ٹیم کمبی نیشن کو دیکھنا پڑتا ہے، پاکستان کی فاسٹ بولنگ مضبوط ہے،ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے 20وکٹیں لینا لازمی ہوگا،ہمارے کھلاڑی فٹ ہیں، اچھا کھیلیںگے ،ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہماری نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی سیریز رہی ہماری ٹیم متوازن ہے۔
کپتان نے کہا کہ امید ہے اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ،ٹاس کے حوالے سے زیادہ نہیں سوچ رہے، ہمارے کھلاڑی اس مرتبہ کچھ خاص کرنے کے جزبے کیساتھ میدان میں اتریں گے،اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے پچ دیکھ کر ٹیم کا انتخاب کریں گے۔