ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا،آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے نتیجے میں کالعدم بی ایل اے کے تین دہشتگرد ہلاک تین زخمی ہوگئے،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
آج کے آپریشن نے اس گھناؤنے فعل کا بدلہ لیا ہے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا ہے،یہ دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور12اگست 2024کو پنجگور کے ڈپٹی کمشنر جناب ذاکر علی کی شہادت کے بھی ذمہ دار تھے۔