ایک نیوز: بجلی صارفین پر جولائی کے بلوں میں ایک اور اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ،گھریلو بجلی صارفین سے ماہانہ فکس چارجز وصولی شروع ہو گئی۔
گھریلو بجلی صارفین پر ماہانہ 200 تا 1000 روپے فکس چارجز عائد ،گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ یونٹس کی کھپت کے لحاظ سے 200-1000 روپے ماہانہ چارجز وصولی کا آغاز ہو گیا،کمرشل صارفین پر مقررہ چارجز میں 300 فیصد اور صنعتی استعمال پر 355 فیصد تک کا اضافہ ڈسکوز کو مقررہ چارجز کے ذریعے اپنی آمدنی بڑھانے میں مدد ملے گی۔
301-400 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے بلوں میں جولائی میں 200 روپے اضافی ڈال دئیے گئے، 401-500 یونٹ استعمال کرنے والے 400 روپے اضافی ڈال دئیے گئے، 501-600 تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 600 روپے اضافی ڈال دئیے گئے، 601-700 استعمال کرنے والے گھریلو صارفین بلوں میں 800 روپے اضافی ڈال دئیے گئے۔
700 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین ماہانہ 1000 روپے ماہانہ اضافی ڈال دئیے گئے ،ٹائم آف یوز میٹر استعمال کرنے والے گھریلو صارفین بھی ماہانہ 1000 روپے اضافی ڈال دئیے گئے، 5 کلو واٹ سے کم لوڈ والے کمرشل صارفین ماہانہ 1000 روپے اضافی ڈال دئیے گئے ,5 کلو واٹ یا اس سے زیادہ لوڈ والے بجلی کے کمرشل صارفین 2000 روپے اضافی ڈال دئیے گئے، ٹی او یو میٹرنگ کے تحت 25 کلو واٹ تک استعمال کرنے والے صنعتی صارفین پر 1000 روپے عائدہیں۔
بی ٹو کیٹیگری کے صارفین 500 کلو واٹ تک کے صارفین 2000 روپے اضافی عائد ,5 ہزار کلو واٹ استعمال کرنے والے بی 3 کیٹیگری کے صنعتی صارفین 2000 روپے اضافی رقم عائد ،بی 4 کیٹیگری کے صارفین بھی مقررہ چارجز 2000 روپے اضافی رقم عائد کیے گئے ہیں،یہ رقم ماہانہ وصول کی جائیگی ۔
بجلی صارفین پر ایک اور اضافی بوجھ ،ماہانہ فکس چارجز کی وصولی شروع
Aug 20, 2024 | 13:01 PM