پاکستان کابیلسٹک میزائل شاہین ٹو کاکا میاب تجربہ :آئی ایس پی آر

پاکستان کابیلسٹک میزائل شاہین ٹو کاکا میاب تجربہ :آئی ایس پی آر
کیپشن: Pakistan ballistic missile Shaheen-to-Kaka Miyab test: ISPR

ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا میاب تجربہ کیا ہے۔
شاہین ٹو زمین سے زمین تک مارکرنے والا میزائل ہے، شاہین ٹو بیلسٹک میزائل کے تجربے کے موقع پر سٹرٹیجک پلانز ڈویژن ،آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ کےسینئر افسران سائنسدان اور انجینیرز موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق زمین سےزمین تک مارک کرنےوالےشاہین2کاتکنیکی جائزہ لیاگیا، ڈی جی ایس پی ڈی نےکامیاب تجربےپرسائنسدانوں،انجینئرزکی کارکردگی کوسراہا۔
 صدرپاکستان آٖصف علی زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف اورعسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر مبار کبادپیش کی۔