ویب ڈیسک: سٹاک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی دیکھی گئی ہےجبکہ روپے کی قدر میں اضافہ ہو ا ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان سامنے آیا،کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر20 پیسے سستا ہو ا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 25 پیسے ہو گئی۔
گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 45 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ،سٹاک ایکسچینج کے 100 نڈیکس میں 65 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 77 ہزار 896 کی سطح پر پہنچ گیا۔