ایک نیوز:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی وریس کی ملاقات ہوئی ہے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ آمد پر نیدرلینڈز کی سفیر کا خیر مقدم کیا ۔
ملاقات میں دوطرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،مختلف شعبوں میں اشتراک کار بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی،انسانی سمگلنگ کو روکنے کے لئے باہمی تعاون بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان نیدرلینڈز کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، نیدرلینڈز کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیر داخلہ کی نیدرلینڈز کی نئی حکومت اور اپنی ہم منصب کو مبارکباد، انسانی سمگلنگ روکنے کےلئے دو طرفہ اشتراک کار بڑھانے کی ضرورت ہے،انسانی سمگلرز ایک بہت بڑا مافیا ہے ، کوئی ملک تنہا نہیں نمٹ سکتا۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ اقدامات ہی انسانی سمگلنگ کے خلاف کارگر ہو سکتے ہیں،اس ضمن میں اطالوی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی ،ملاقات میں افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق ،پاکستان نے گزشتہ کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین کرکٹ روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، نیدرلینڈز کے ساتھ کرکٹ کے فروغ کا پلان تیار کر رہے ہیں، نیدرلینڈز کی سفیر کی جانب سے محسن نقوی کو صدر ایشین کرکٹ کونسل کے منصب پر نامزدگی پر مبارکباد دی گئی۔
سفیر نیدرلینڈزکا کہنا تھا کہ کھیل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کرکٹ میں تعاون کے فروغ سے نیدرلینڈز کی ٹیم کو پاکستان کے تجربے سے سیکھنے کاُموقع ملے گا، وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ رفعت مختار راجہ بھی اس موقع پرموجود تھے۔
وفاقی وزیرسے نیدرلینڈز سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
Aug 20, 2024 | 10:39 AM