ایک نیوز:ڈیموکریٹک کنونشن سے امریکی صدر جوبائیڈن کا خطاب میں کہنا تھا کہ یہ سارا اجتماع میرا اثاثہ ہے، کنونشن میں آئے لوگ میرے دل کے بہت قریب ہیں،کیا آپ جمہوریت کیلئے تیار ہیں؟۔
امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ پوچھنا چاہتاہوں کیا آپ آزادی کیلئے تیار ہیں؟امریکا میں سیاسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، امریکی عوام کملاہیرس کو منتخب کریں ،جب میں نے اقتدار سنبھالا ڈیموکریسی کو واضح خطرات لاحق تھے۔
امریکی صدر نے کہا کہ نومبر کے انتخابات امریکا کی روح کےلیے جنگ ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ جب صدر تھا اس نے انتہائی دائیں بازو کو مضبوط کیا،میں ایسے امریکا پر یقین رکھتا ہوں جہاں ایمانداری اور عزت ہو ۔